بھٹکل :16؍جنوری (ایس او نیوز)سی آئی ٹی یو کی کرناٹکا آنگن واڑی کارکنان ملازمین سنگھ کی سرپرستی میں اترکنڑا ضلع آنگن واڑی ملازمین کا 8واں اجلاس 19اور20جنوری کو امن وامان کا گہوارہ بھٹکل کے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں منعقد ہونے کی سنگھ کی ضلع صدر یموناگاؤنکر نے جانکاری دی ۔
پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے یمونا گاؤنکر نے کہاکہ اجلاس میں مرکزی حکومت کے اہم منصوبہ جات اور اسکول کے گرم کھانا منصوبہ خطرے میں ہے۔ یہ دونوں منصوبے فی الحال خطرے میں ہیں اور ملازمین پر اس کے برے اثر ات مرتب ہورہے ہیں۔ مرحلہ وار ملازمین کی امداد میں کٹوتی کی جارہی ہے۔ مزدور خواتین پر حد سے زیادہ ظلم کیا جارہاہے۔ آنگن واڑی ملازمین کو درپیش چیلنجس کے مقابلے میں جدوجہد اورطریقہ کار کی تشکیل کے لئے بھٹکل میں اجلاس منعقد کئے جانے کی بات کہی۔ ریاستی جنرل سکریٹری ایچ ایس سننداجلاس کا افتتاح کریں گی ، ضلع صدر تلک گوڈا، جنرل سکریٹری سی آر شانبھاگ، رعیت سنگھ کے شانتارام نایک سمیت کئی لیڈران شرکت کریں گے۔ اجلاس سےقبل بھٹکل شمس الدین سرکل سے بڑی ریلی کا اہتمام کئے جانےکی جانکاری دی ۔ پریس کانفرنس میں سدھا بھٹ، پشپاوتی نائک، پدما ہوسمنے ، کویتا نائک، جئےلکشمی ، پٹما وغیرہ موجود تھے۔